بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

روحی بانو کی بہن نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

روحی بانو کی بہن نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کی بہن نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ روحی بانو کو ایک سال قبل ان کی بہن نفسیاتی اسپتال 'فاؤنٹین ہاؤس' سے اپنے گھر لے گئی تھیں، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں۔

روحی بانو نفسیاتی مرض شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاؤس میں علاج کے لیے آتی جاتی رہی ہیں، جہاں ایک کمرہ ان کے لیے ہمیشہ مختص رہتا ہے۔

تاہم آج سابق اداکارہ کی بہن روبینہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
روبینہ نے بتایا کہ روحی بانو بالکل ٹھیک اور بھائی کےگھر ہیں، جنہیں وہ جلد میڈیا سے ملوا دیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاؤنٹین ہاؤس میں روحی بانو صرف علاج کرانے جاتی تھیں۔

واضح رہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حُسن کارکردگی حاصل کرنے والی روحی بانو کئی برسوں سے نفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکار ہیں۔

روحی بانو کی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے۔ ازواجی زندگی میں بے سکونی کے ساتھ اکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد سے گویا زندگی کی تمام رعنائیاں اُن سے چھِن گئیں اور فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کا مسکن بن گیا۔



from تفریح https://ift.tt/2RKLZW5
https://ift.tt/2Dv6uD7

Post a Comment

0 Comments