بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لیسسٹر سٹی فٹبال کلب کے مالک وچائی سریودھاناپ رابھا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

وچائی سریودھاناپ رابھا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
لیسسٹر سٹی فٹبال کلب کے ارب پتی مالک وچائی سریودھاناپ رابھا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیسٹر فٹبال کلب کے مالک اور ارب پتی تاجر مالک وچائی سریودھاناپ رابھا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں اسٹاف اراکین، پائلٹ اور پائلٹ کی دوست شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں لیسسٹر کلب کے مالک وچائی سریودھاناپ رابھا، پائلٹ ایرک سوافر، ان کی دوست روزا لیچووکس اور وچائی سریودھاناپ رابھا کے اسٹاف کے 2 ارکان نُرسارا سُکنامائی اور کاویپورن پُن پرے شامل ہیں۔گذشتہ روز برطانیہ میں کنگ پاور اسٹیڈیم میں میچ کے بعد لیسسٹر کلب کے مالک وچائی اپنے نجی ہیلی کاپٹرمیں دیگر 4 افراد کے ساتھ واپس جارہے تھے تاہم ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی تباہ ہوکر زمین بوس ہو گیا۔

وچائی سریودھاناپ رابھا فٹبال کی دنیا کی ہر دلعزیز شخصیت تھے وہ ارب پتی بزنس مین ہونے کے باوجود فٹبال کے فروغ کے لیے ہمہ وقت مصروف نظر آتے تھے۔ لیسسٹر کلب نے وچائی سریودھاناپ رابھا کی ہلاکت کو فٹبال کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2ERRMI6
لیسسٹر سٹی فٹبال کلب کے مالک وچائی سریودھاناپ رابھا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق https://ift.tt/2AyXaM0

Post a Comment

0 Comments