بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لاطینی باکسر خاوئیر سنتران بدھ کو رکارڈو نونئز مقابلے کے لئے رنگ میں اتریں گے

لاطینی باکسر خاوئیر سنتران
لاطینی باکسر خاوئیر سنتران آئیندہ بدھ کو پانامہ میں رکارڈو نونئز کے مقابلے کے لئے رنگ میں اتریں گے۔

اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے پیورٹو ریکن باکس خاوئیر کا سامنا پانامہ سے تعلق رکھنے والے باکسر رکارڈو سے کنونشن سینٹر ہوٹل پانامہ میں ہوگا، ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے کنونشن کے موقع پر اس فائیٹ کو ایک بڑا ایونٹ قرار دیا جارہا ہے۔

ٹریننگ سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خاوئیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ سیشن بہترین چل رہا ہے اور شکر ہے کہ وزن کنٹرول کے حوالے سے مجھے کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا اور میں بھرپور تیاری کے ساتھ رنگ میں اتروں گا۔ خاوئیر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے پانامہ میں ایک پانامہ کے باکسر کا ہی سامنا کرنا ہے لیکن میں ان کے گھر میں رقص کرونگا۔

خاوئیر سنتران پیورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے وہ واحد باکسر ہیں جو۲۰۱۲ اور ۲۰۱۶ کے اولمپئکس میں شریک ہوچکے ہیں، جوئیرنے ابھی تک آٹھ فائیٹس لڑی ہیں اور آٹھوں میں فتحیاب ٹھہرے، ان میں سے چار فائیٹس میں جوئیر نے چار فائیٹس میں اپنے مدمقابل باکسروں کو ناک آوٹ کیا۔

دوسری جانب پانامہ سے تعلق رکھنے والے باکسر رکارڈو نے اپنے پروفیشنل کرئیر میں انتیس فائیٹس کی ہیں جن میں سے تئیس ناک آوٹ وکٹری ہیں اور دو عالمی مقابلے بھی شامل ہیں جس سے بظاہر یہ ہی لگتا ہے کہ خاوئیر کو ایک سخت حریف کا سامنا ہوگا۔



from کھیل https://ift.tt/2CMyBg2
https://ift.tt/2JlSSu0

Post a Comment

0 Comments