بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نواز شریف آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

نواز شریف آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے
سابق وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے آج 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

پاناما ریفرنس میں سزا اور رہائی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد آئیں گے۔ جہاں پر وہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات 12 بجے ہوگی۔ جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2ql9zwV

Post a Comment

0 Comments