بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

یمنی فوج کی کارروائی 13 سعودی اتحادی اہلکار ہلاک

یمنی فوج کی کارروائی 13 سعودی اتحادی اہلکار ہلاک
یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی کرکے 13 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ جیزان کے علاقے میں سعودی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 13 سعودی اتحادی فوجی مارے گئے۔

المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی اتحاد کے اہلکاروں کے خلاف 30 آپریشن کئے جس میں متعدد سعودی اتحادی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

یحیی سریع نے مزید کہا فوج نے اہلکاروں کے کئی مراکز پر میزائل داغے جو اپنے اھداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے التحیتا کے علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا بھی کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2Q70jbn
یمنی فوج کی کارروائی 13 سعودی اتحادی اہلکار ہلاک https://ift.tt/2qhRuAa

Post a Comment

0 Comments