وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کل ہونے والے اجلاس میں تمام وزرا کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے دوسرے اجلاس کے دوران وفاقی وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (کیڈ) کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی اور وزارت کیڈ کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت کیڈ کے اداروں کو مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام وزیراعظم عمران خان کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ملک کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔

یاد رہے کہ وزارت کیڈ کو پیپلز پارٹی کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بھی اس وزارت کو جاری رکھا۔

اس وزارت کے تحت 422 تعلیمی ادارے، وفاقی دارالحکومت کے اسپتال اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اٹھارٹی (سی ڈی اے) اس وزارت کے ماتحت کام کر رہی ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2OXkA24

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے