
شمالی وزیرستان کے علاقے ڈنڈ کلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے سرچ آپریشن میں مصروف تھی، اس دوران فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار احمد خان کی عمر اڑتیس سال اور تعلق میانوالی سے تھا، شہید حوالدار احمد خان نے سوگواران میں بیوہ، بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2N9qSe9
0 تبصرے