
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانLu Kang نے یہ بات بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات' باہمی اعتماد میں اضافے' اختلافات کے حل اور علاقائی امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا زبردست حامی ہے۔
ترجمان نے اس خواہش کا اظہار بھی کیاکہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار اداکرتا رہے گا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ان کے ایک بیان کے جواب میں لکھے گئے خط کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں نئی پیشرفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستانی اور بھارتی رہنمائوں کے مثبت رویے کا خیر مقدم کرتاہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2BKOTqG
0 تبصرے