کسی قسم کی کرپشن قبول نہیں، آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، شیخ رشید

کسی قسم کی کرپشن قبول نہیں، آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کے جتنے لوگ نیب کومطلوب ہونگے ہم انکو نیب کے حوالے کرینگے، سب ہمارا احتساب کریں، نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو، ریلوے کو ٹھیک کریں گے، 18،18 گھنٹے کام کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کا ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیں گے، 37 سے 40 ارب کا خسارہ جہیز میں ملا، کسی قسم کی کرپشن قبول نہیں، آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، جتنے لوگ مطلوب ہوں گے نیب کے حوالے کر دیں گے۔میں نہیں چاہتا کہ ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو۔ ریلوے کو ٹھیک کرنے کیلئے 18 گھنٹے کام کروں گا۔سب ہمارا احتساب کریں، آئندہ چند روز میں ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں سڑکیں نہیں وہاں بھی ٹرین لے کرجانا چاہتے ہیں، ریلوے کے تمام ریسٹ ہاوسز برائے فروخت ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2BA8kT2

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے