
شاہراہ فیصل پر واقع عوامی مرکز کے قریب ایک سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی، جسے 6 گھنٹے بعد بھی بجھایا نہ جاسکا۔
پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز سمیت 6 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ کی شدت کے باعث صفورہ اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
دھوئیں کے باعث ریسکیو کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب آگ بجھانے کے لیے سپر اسٹور کی ایک جانب کی دیوار توڑی جارہی ہے۔
گزشتہ رات نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں بھی آگ لگ گئی تھی، جس پر 3 گھنٹے بعد قابو پایا گیا تھا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2MLC0RL
0 تبصرے