
کراچی میں پانی کے بحران پر مختلف سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے آواز بلند کی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی پانی کے بحران پر آواز اٹھائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیا۔
پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کےمسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا، آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 25, 2018
شاہد آفریدی نےکہا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کےمسائل آج تک حل نہیں کیے جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔
سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟
from پاکستان
https://ift.tt/2IpbTcZ
0 Comments