بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان پوسٹ کا پوسٹل اصلاحات ایجنڈے کا اعلان

پاکستان پوسٹ کا پوسٹل اصلاحات ایجنڈے کا اعلان
سیکرٹری پاکستان پوسٹ ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے پوسٹل اصلاحات ایجنڈے کا اعلان کیا ہے جس میں تمام ڈاکخانوں کی تزئین و آرائش، پاکستان پوسٹ لاجسٹک کمپنیوں کے اقدامات اور موبائل MONEY سالوشن شامل ہیں۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے پوسٹل سروسز میں مثبت تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے نادرا اور پاکستان کے محکمہ ڈاک کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے اور اس سلسلے میں عوام کی خدمت کے لئے 110 سنٹرز کام کر رہے ہیں۔

سیکرٹری نے محکمہ ڈاک کی نجکاری پر مبنی رپورٹوں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کا قدیم ترین ادارہ ہے اور ایسا کوئی قانون نہیں ہے جس کے ذریعے ہم اس کی نجکاری کر سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ ڈاکٹر نصیر احمد خان نے کہا کہ ڈاک کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے اور ملک بھر میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز میں اضافے کے لئے ایک جامع منصوبے کی تیاری کے ذریعے محکمہ ڈاک میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں خدمات فراہم کرتے ہیں جبکہ نجی کوریئر کمپنیاں صرف شہری علاقوں میں خدمات فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارہ ہزار دفاتر ملک بھر میں عوام کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2JK442E

Post a Comment

0 Comments