بدھ کے روز اسلام آباد میں انسانی ترقی کے بارے میں دوسری قومی رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی آبادی کا چونسٹھ فیصد حصہ تیس برس سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جو پاکستان کا اثاثہ ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کو درپیش تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کوئی مسئلہ نہیں جو ناقابل تسخیر ہو۔ انہوں نے ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر خواتین کی تعریف کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ پانچ سال میں تعلیم کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے فنڈز تیرہ ارب سے بڑھا کر سینتالیس ارب روپے کئے گئے ہیں۔
ڈیجیٹل دور کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم سے پاکستان کو دنیا میں ای لانسنگ کے شعبے میں تیسرا بڑا ملک بننے میں مدد ملے گی۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے فنی تربیت کے چار سو ادارے قائم کئے جائینگے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت اقوام متحدہ ترقی کے پروگرام کی رپورٹ پر سنجیدگی سے غور کریگی اور عوام کی ترقی کیلئے اقدامات کریگی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ یہ رپورٹ سیاست سے بالاتر ہے اور رپورٹ میں بتائے گئے حقائق پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔
پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک گذشتہ ساٹھ سال سے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور وہ اس کی اور یو این ڈی پی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2JP0Gno
0 Comments