مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ راستے میں شاہ مقصود سے حویلیاں اور پھر ایبٹ آباد مانسہرہ تک پرانا پاکستان دیکھا،
یہ کہتے تھے ہم نیا خبر پختون خوا اور پاکستان بنائیں گے لیکن راستے میں کہیں نیا پاکستان نظر نہیں آیا،
راستے میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر دیکھے تاہم اگر خیبرپختون خوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو یہاں کا نقشہ ہی بدل چکا ہوتا، جاکر پنجاب کو دیکھیں جہاں نیا پاکستان نظر آتا ہے لیکن کے پی اور سندھ میں وہی پرانا پاکستان نظر آتا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلا روز الزامات لگاتا ہے اور 4 سال سے دھرنے دیتا رہا ہے لیکن اب پاکستانی قوم عمران خان کو رد کرچکی ہے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں ہے،
2013 میں زرداری اور عمران خان شکست نہیں دے سکے تو چور دروازے سے مجھے نا اہل کروایا دیا تاہم آئندہ انتخابات میں دونوں کو شکست دیں گے، 2018 میں اور بھی ووٹ ملیں گے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2FKWRwZ
0 Comments