بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ میں مختلف کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت، لیویز، پولیس اور وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی جب کہ کیس کی سماعت 11 مئی کو کوئٹہ میں ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہزارہ والے ڈر کے مارے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دے رہے اور ان کے قاتل کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہزارہ والوں کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے اور وہ اسکول، اسپتال نہیں جاسکتے، کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کئی روز سے بلوچستان اسمبلی کے باہر اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا تھا اور مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وہ اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک آرمی چیف سے ملاقات نہ کرلیں۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے ہزارہ عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کا عبرتناک انجام ہوگا۔

سربراہ پاک فوج سے ملاقات کے بعد ہزارہ عمائدین دھرنے ختم کرنے پر راضی ہوئے جب کہ وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ نے کوئٹہ پریس کلب جا کر سماجی کارکن جلیلہ حیدر کی بھوک ہڑتال بھی ختم کرائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rdERGT
https://ift.tt/2FAFG0S

Post a Comment

0 Comments