بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا نے ہتھیاروں کی فروخت روکی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے: ترک وزیر خارجہ

امریکا نے ہتھیاروں کی فروخت روکی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے: ترک وزیر خارجہ
ترکی نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ ترکی کے مخالف دھڑوں کو اسلحہ کی فراہمی بند کردے۔ ترک وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ اگر امریکا نے اسلحہ کی سپلائی بند نہ کی تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولُو نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ترکی کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائی تو اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ چاؤش آولو نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ امریکا مسلسل ایسے عناصر کی پشت پناہی کررہا ہے جو ترکی کے خلاف سازش میں ملوث ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ایوانِ نمائندگان نے دوہزار انیس کے دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کی ہیں۔ اگلے سال کے بجٹ میں ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت عبوری طور پر معطل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔



from دنیا https://ift.tt/2FSaI4B
امریکا نے ہتھیاروں کی فروخت روکی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے: ترک وزیر خارجہ https://ift.tt/2jCwD7k

Post a Comment

0 Comments