بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ دوسری جانب احسن اقبال کے جلسے کے منتظم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نارروال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے جس کا کنوینئر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب وقاص نذیر کو مقرر کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کے دیگر اراکین میں ایس ایس پی آر آئی بھی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ،ایس پی سٹی ٹی ڈی گوجرانوالہ فیصل گلزار اور آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ دوسری جانب پولیس نے جلسے کے منتظم گلفام کیول کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو وفاقی وزیر داخلہ کے جلسے سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ اسیشل برانچ بھی احسن اقبال کے جلسے سے لاعلم تھی۔ جس کے باعث پولیس سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرسکی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2rq6v2Y

Post a Comment

0 Comments