کیویز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی درخواست آئی ہے جس پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان کیویز بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کے لئے حکومت، کھلاڑیوں اور سیکیورٹی فراہم کرنے والے اداروں سے بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست پر مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ کیویز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 2003 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اب رواں سال نومبر میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز رواں سال نومبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کرنا ہے تاہم اب تک سیریز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
from کھیل https://ift.tt/2jqRdrb
https://ift.tt/2reMzA3

0 Comments