سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت میں 5 سال شکست کھانے والوں کو آئندہ بھی شکست ہوگی، نواز شریف نااہل ہوئے تو نااہلی میں بھی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں 2018 کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ میری جیت ہو گی۔
نااہلی کے بعد سیالکوٹ پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے صادق و امین ہونے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے آج مجھ سے سارے راستے چھینے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا میری سیٹ پر جس کو بھی قیادت جگہ دے گی، میرے لئے اطمینان کا باعث ہوگی۔ اگر آپ کی نمائندگی کا حق مجھ سے چھینا گیا ہے تو یہ وقت بھی زیادہ دیر نہیں رہے گا۔ نوجوان نواز شریف کا پرچم لے کر آگے بڑھیں۔ پورے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جتوانا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2JNhhYK
0 Comments