ہزارہ برادری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پر چار روز سے سراپا احتجاج بنی رہی، آرمی چیف کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ پہنچے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہزارہ برادری کے عمائدین نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمائدین نے ہزارہ برداری کی ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنادیں گے، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو درست سمت میں آگے لے جانے میں ریاست کی مدد اور اعتماد کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بلوچستان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
COAS along with Federal Interior Minister and CM & Home Minister Balochistan met reps of Hazara Community at Qta. “We shall defeat hostile attempts through national cohesion. Anything & everything which is for the betterment of security of people of Pakistan shall be done”, COAS. pic.twitter.com/dg08cuPLpY
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 1, 2018
ہزارہ کمیونٹی نے آرمی چیف کی دشمن کو شکست دینے کے عزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیر داخلہ احسن اقبال، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور آئی جی نے ایڈووکیٹ جلیلہ حیدر کی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔
اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے۔ ہزارہ برادری کامطالبہ ہے کہ حکومت کوئٹہ میں امن کی بحالی کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے بے نقاب کرے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2jnMVAC
0 Comments