بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر معذرت کرلی

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر معذرت کرلی
حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین سے متعلق متنازع بیان پر معذرت کرلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان مسلم لیگ ن قومی سیاست میں خواتین کے کردار کا اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی بیان جس سے پاکستان کی سیاست میں خواتین کے کردار کی نفی ہو اور ان کی تذلیل ہو وہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ہمیں سیاست میں شائستگی اور احترام کے عنصر کو برقرار رکھنا چاہیے۔

آخر میں شہباز شریف نے کہا کہ ’بعض پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دیے جانے والے خواتین مخالف بیان پر میں معذرت خواہ ہوں‘۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن میں سب کو یکساں مواقع ملنے سے ہی پاکستان کا مستقبل تابناک ہوگا، عمران خان کو خیبر پختونخوا میں 11 نکات پرعمل درآمد کا موقع ملا تاہم انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا۔

خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ کے خواتین کے بارے میں بیان پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران سوال اٹھایا تھا کہ کیا مریم نواز رانا ثناء کے بیان کی مذمت کریں گی؟ شوکاز نوٹس دیں گی؟

علی زیدی نے دھمکی دی تھی کہ اگر شہبازشریف نے بطور صدر ن لیگ اس بیان پر نے معافی نہ مانگی تو گورنر ہاؤس کراچی پر خواتین کا احتجاج ہوگا۔

یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین کے حوالے سے نازیبا جملے ادا کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2ji65bg

Post a Comment

0 Comments