بین الاقوامی فلم فیسٹیول کانز کے ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات جلوہ گر ہوتی ہیں، جن میں اب پاکستان کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی جڑ چکا ہے۔
ماہرہ خان بہت جلد کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر میک اپ اینڈ ہیئر برینڈ لوریل پاکستان کو پیش کرتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان وہ واحد اداکارہ ہیں جو پاکستان میں لوریل برینڈ کی سفیر بنیں۔
کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے کے حوالے سے اپنے اسٹائل پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ ’مجھے یقین ہے اس دوران میں اپنے بال کھلے رکھوں گی، کیوں کہ میں لوریل پاکستان ہیرکیئر کے ساتھ جڑی ہوئیں ہوں، لیکن میں نے اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ میں کیا پہنوں گی، شاید کچھ مشرقی انداز اپناؤں، یا پھر کچھ مغربی طرز کا جوڑا زیب تن کروں گی، میں بےحد پرجوش ہوں لیکن ابھی کچھ طے نہیں کیا‘۔
from تفریح https://ift.tt/2JSum2R
https://ift.tt/2KzhpvZ
0 Comments