اقوام متحدہ کی جوہری ہتھیاروں پر نظر رکھنے والی تنظیم آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ دوہزار نو کے بعد سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔
اسرائیلی الزامات کے ردعمل میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسےالزامات کا جواب نہیں تحقیق کرتے ہیں، دوہزار تین تک ایرانی ایٹمی پروگرام کی اطلاعات تھیں، تاہم دوہزار نو کے بعد سے ایران کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا۔
تنظیم کی دسمبر دوہزار پندرہ میں پیش کی گئی رپورٹ کے بعد یہ معاملہ ختم کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ اب ایران جوہری ڈیل پر عمل کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے جوہری ہتھیار پروگرام کے جاری ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم آئی اے ای اے کا تازہ بیان اسرائیل کے دعوے کی نفی کرتا ہے
from دنیا https://ift.tt/2FC9evl
ایرانی جوہری پروگرام سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا: آئی اے ای اے https://ift.tt/2FCFuOD
0 Comments