بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مراکش نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

مراکش نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے
مراکش نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو بھی ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے سفیر کو واپس بلالیا جب کہ وزیر خارجہ ناصر بوریتا کا کہنا ہے کہ ایران علیحدگی پسند تنظیم 'پولیساریو فرنٹ' کی حمایت کرتے ہوئے باغیوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

مراکشی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایران اور اس کی لبنانی اتحادی تنظیم حزب اللہ الجیریا میں ایرانی سفارتخانے کے توسط سے باغیوں کو نہ صرف تربیت دے رہے ہیں بلکہ انہیں مسلح بھی کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے اپنے ملٹری حکام کو بھی پولیساریو کے پاس بھیجا تاکہ حکومت سے جنگ لڑنے کے لئے لوگوں کو مزید طاقت بخشی جائے۔

دوسری طرف مراکش کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام پر ایران کی جانب سے اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ مراکش کا دعویٰ ہے کہ اسپین کے علاقے سے جانے کے بعد پولیساریو کے لوگ آزادی کے لئے گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں۔

الجیریا اور مراکش ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کی سرحد پر پولیساریو کے لوگ آباد ہیں اور ایران پر الزام ہے کہ وہ ماضی میں بھی پولیساریو باغیوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔



from دنیا https://ift.tt/2jtSVrT
مراکش نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے https://ift.tt/2FBx6Px

Post a Comment

0 Comments