گزشتہ ماہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کے گھر جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے جس کا خاندانی نام 'مرزا ملک' ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے حیدر آباد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی اولین ترجیح ہوگی کہ وہ جلد از جلد کھیل میں واپسی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سے گھٹنے کی انجری کے باعث وہ ٹینس سے دور ہیں، جس کے لیے ڈاکٹروں نے انہیں طویل عرصے تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ثانیہ کے مطابق 'اسی بہانے مجھے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا اور ہم نے ننھے مہمان کا بھی فیصلہ کیا'۔
انیہ مرزا نے بتایا کہ اب ان کے گھٹنے میں تکلیف کم ہے لیکن مکمل طور پر تکلیف دور نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اولاد ان کے لیے بہت اہم ہوگی لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دیں۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش ہر خاتون کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے اور اس سے کوئی بھی عورت کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ با اختیار ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد جلد از جلد ٹینس میں واپسی کریں گی اور ٹوکیو اولمپکس 2020 کھیلنے کی تیاری کریں گی۔
ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کے لیے مثال قائم کرنا چاہتی ہیں کہ ہمیشہ اپنا خواب پورا کرو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کچھ وقت پر منحصر ہے، ہم صرف اس حوالے سے بات ہی کرسکتے ہیں، آگے کیا ہوتا ہے، اس بارے میں کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا۔
from کھیل https://ift.tt/2HPBUH0
https://ift.tt/2HVwQkE

0 Comments