بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آئی فون 7 اور 7 پلس میں ایک بار پھر خرابی کی شکایات سامنے آگئیں

آئی فون 7 اور 7 پلس میں خرابی کی شکایات
اسمارٹ موبائلز بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے آئی فونز میں ایک بار پھر خرابی کی شکایات سامنے آگئیں۔

اطلاعات ہیں کہ آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس کے مائیکرو فون یعنی اسپیکرز سمیت دیگر صوتی لہروں کو برقی توانائی میں تبدیل کرنے والے آلات میں خرابی آگئی۔

آئی فون 7 اور 7 پلس کے مائیکرو فون میں خرابی کی شکایت سب سے سے پہلے ریڈٹ نامی ویب سائٹ اور ٹوئٹر پر چند صارفین نے کی تھی۔

صارفین نے شکایت کی کہ آئی فون 7 اور 7 پلس کا اسپیکر، میموری کارڈ، فیس ٹائم اور دیگر فیچر اچانک اس وقت کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، جب کہیں سے کال آ رہی ہو یا کہیں کال کی جا رہی ہو۔

شکایات سامنے آنے کے بعد کمپنی نے فوری پر یہ تسلیم نہیں کیا تھا کہ ان کے فونز میں خرابی پائی گئی۔

تاہم اب ایپل نے تسلیم کیا ہے کہ آئی فون 7 اور 7 پلس کے محدود صارفین کو مائیکرو فون آلات کی خرابی کا سامنا ہے۔

ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’میک رومرس‘ کے مطابق اب ایپل نے آئی فون 7 اور 7 پلس میں خرابی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے سروس سینٹرز کو ایک ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں انہیں خرابی کو دور کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آئی فون 7 اور 7 پلس کے آئی او ایس 3۔11 سسٹم پر چلنے والے کچھ موبائلز میں خرابی پائی گئی، تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ خرابی سافٹ ویئر کی ہے یا ہارڈویئر کی۔

ایپل نے صارفین کو تجویز دی کہ اگر کسی کے آئی فون میں یہ مسئلہ آ رہا ہو تو صارف فون کو بند کرکے کھول لے، یا پھر سروس سینٹر اور ہیلپ لائن کی ہدایات پر عمل کرے۔

کمپنی کی جانب سے اپنے سروس سینٹرز کو بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ جلد سے جلد آئی فون 7 اور 7 پلس میں آنے والی خرابیوں کو دور کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آئی فون میں خرابی کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایپل اپنے پرانے آئی فون کو جان بوجھ کر سست کردیتا ہے، جس پر دنیا بھر میں ایپل صارفین نے احتجاج کیا تھا۔

لوگوں کی جانب سے احتجاج کے بعد کمپنی نے پرانے فونز کو سست کرنے پر معزرت کرتے ہوئے صارفین کو پیش کی تھی کہ وہ رعایتی داموں پر اپنے فونز کو اپڈیٹ کرواسکتے ہیں۔



from ٹیکنالوجی https://ift.tt/2jx9x1W
https://ift.tt/2HQanFi

Post a Comment

0 Comments