تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، تقریب میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل بیرسٹر عثمان ابراہیم وزیر مملکت برائے انسانی حقوق کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
اس سے قبل ستائیس اپریل کو مزید تین وزیر مملکت نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا تھا، حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب ،انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انتہائی متحرک رہنما مریم اورنگزیب کو ڈان لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی برطرفی کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات بنایا گیا تھا، نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ میں بھی ان کے پاس اطلاعات و نشریات کا قلمدان برقرار رہا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2IdSNKX
0 Comments