
تاہم ڈپٹی کمشنر شرقی نے پی پی پی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر شرقی کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے کوئی درخواست نہیں دی جب کہ پیپلز پارٹی نے 4 مئی کی شام درخواست دی تھی۔
تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں 12 مئی کے جلسے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے تشہیری مہم بھی شروع کردی گئی تاہم جلسے کے مقام پر دونوں جماعتوں میں تنازع دیکھنے میں آیا ہے۔
تشہیری مہم میں دونوں جماعتوں نے 12 مئی کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے تحریک انصاف نے گراؤنڈ میں کیمپ بھی لگا دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حکیم سعید گراؤنڈ کا دورہ کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو ہر حال میں حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ 3 مئی کو ڈپٹی کمشنر سے معلومات کے بعد ہی 12 مئی کو جلسے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 29 اپریل کو لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں نے 5 مئی کو اسی مقام پر مشترکہ جلسہ کیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2wmgifZ
0 Comments