پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف دورہ کوئٹہ کے دوران ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں12 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
COAS arrived at Quetta for an update on security situation and meeting with notables of Hazara Community.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 1, 2018
گزشتہ کچھ عرصے سے حکومت کی جانب سے حالات کے بہتر ہونے کے دعوے کئے جارہے تھے،ابھی ان حکومتی دعووں کی گونج ختم نہیں ہوئی تھی کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔
کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر ہونے والے خود کش حملے میں 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں تھیں کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شروع ہوگئے۔
27 اپریل کو طوغی روڈ کے قریب مقامی مسجد کے پیش امام کے بھائی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 28 اپریل کو جمال الدین افغان روڈ پر دو افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے، ان افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔
29 اپریل کو جان محمد روڈ پر دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چھ افراد کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔
کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ حکومتی ارباب اختیار کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ دہشت گردی شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔
کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے اور احتجاج میں بیٹھے مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف کوئٹہ کا دورہ کریں۔
مظاہرین نے مطالبہ کررکھا ہے کہ آرمی چیف آئیں اور ان سے ملیں بصورت دیگر ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2rcNqBP
0 Comments