بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمد مؤخر

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ سفری پابندیوں پرعمل درآمد مؤخر
امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پر مجوزہ سفری پابندیوں پر عمل درآمد مؤخر کردیا گیا۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کا نفاذ یکم مئی سے ہونا تھا تاہم اب ان پابندیوں کا نفاذ 11 مئی سے ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں پرمجوزہ پابندیوں کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سامنے آئی ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی تجویز امریکی محکمہ خارجہ نے دی ہے جس پر عمل درآمد 11 مئی 2018 تک مؤخر کردیا گیا ہے اور اس دوران دونوں ملکوں کی حکومتیں مسئلہ حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گی۔

امکان ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں 25 میل کے علاقے سے باہر نقل و حرکت کے لیے پاکستانی سفارتکاروں کو 5 روز پہلے امریکی حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2JHkfO7

Post a Comment

0 Comments