انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی بِک گیا اس نے سودا کرلیا ہے، پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ الیکشن میں لائن لگا کو تیر کو ووٹ دیا جب کہ یہ اندرون خانہ ملے ہوئے ہیں، عمران خان نے تیر پر نشان لگایا۔
انہوں نے کہا کہ ’پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے ،پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے اور باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے، اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی بلکہ لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن نے ختم کی‘۔
نواز شریف نے کہا کہ ’ملک سے دہشتگردی ختم کی، کراچی میں امن قائم کیا اور پاکستان میں سی پیک لائے لیکن یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کو پھر پیچھے دھکیل رہے ہیں اور پاکستان کو انہوں نے پیچھے دھکیلنے کیلئے پورا زور لگادیا‘۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’میں دومرتبہ پہلے بھی وزیراعظم رہا کیا میں نے کرپشن کی؟ آج پھر پوچھتا ہوں کہ کیوں نکالا مجھے۔۔۔ کیوں ؟ کیا اس لیے نکالا مجھے کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی عزت اور توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا لہٰذا ہمیں دولت نہیں چاہیے، عزت ، خودمختاری اور توقیر زیادہ عزیز ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ ووٹ کوعزت دوکا مطلب ہے جو 70 سال ہوتا رہا وہ آئندہ 70سال نہ ہو۔
جو جھک گیا وہ اہل جو ڈٹ گیا وہ نا اہل، مریم نواز
قبل ازیں جلسے سے خطاب میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں عمران خان کا کردار مہمان اداکار کا ہوتا ہے اور ان کی قسمت میں صرف استعمال ہونا ہی لکھا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو جھک گیا وہ اہل اور جو ڈٹ گیا وہ نا اہل، 2018 میں عمران دور دور تک نظر نہیں آئیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’پورے پاکستان سے لوگ اکٹھا کرکے لاہور لاتے ہیں کہ وہ ان کی بات سنیں لیکن لاہور کے لوگوں نے بات سننے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ جان گئے ہیں کہ تمہاری حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ پانی کی طرح کروڑوں روپیہ بہایا گیا اور لوگوں کو ٹکٹ کا لالچ دے کر بسیں بھروائی گئیں جس کے باوجود خالی بسیں مینار پاکستان آئیں کیوں کہ خیبر پختونخوا سے آئی بسیں بھری ہوتیں تو مینار پاکستان بھی بھرا ہوتا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف جہاں جاتے ہیں وہاں کے لوگ موجود ہوتے ہیں اور انہیں ضرورت نہیں کہ لوگ بھر بھر کر لائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیسہ بہا کر لوگوں کو پشاور سے لانا تھا تو پشاور میں ہی جلسہ کرلیتے لیکن جنہیں پشاور سے بھر کر لائے تھا، انہوں نے خود لاہور کی ترقی اپنی آنکھوں سے دیکھ لی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی مہروں نے عوام کا ووٹ پیپلزپارٹی کے آگے گروی رکھ دیا ہے، یہ دونوں ووٹ مانگنے آئیں تو زرداری عمران بھائی بھائی کے نعرے سے استقبال کرنا ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے عمران زرداری بھائی بھائی کے نعرے بھی لگوائے۔
عمران کی قسمت میں صرف استعمال ہونا ہے، مریم نواز
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نے مزید کہا کہ ’زرداری کہتا ہے کہ عمران چوری چھپے میرے ساتھ مل گیا ہے، عمران خان کہتا ہے میرے ایم پی اے چور ہیں اور ایم پی اے کہتے ہیں کہ ہمارا لیڈر چور ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں عمران کا کردار مہمان اداکار کا ہوتا ہے اور ان کی قسمت میں صرف استعمال ہونا ہی لکھا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد عمران خان آپ کو دور دور تک نظر نہیں آئیں گے اور اوپر اللہ اور نیچے پاکستان کے عوام ہیں، اللہ اور عوام کی مدد سے الیکشن میں منہ توڑ جواب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سال نواز شریف کی کردار کشی ہوتی رہی الزامات کا سامنا رہا لیکن انہوں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ فصلی بٹیرے ہر الیکشن میں ادھر سے ادھر جاتے ہیں لیکن اس بار الیکشن میں ان کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2rcURJu
0 Comments