چین کی ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی اوپو Oppo نے اسمارٹ فونز کی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنے والی ٹیکنیک تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ محض پانچ منٹ اپنے فون کی بیٹری چارج کرتے ہیں تو یہ دو گھنٹے تک فون استعمال کرنے کے لیے کافی ہو گی۔ اوپو کے نائب سربراہ سکی لی Ski Li کے مطابق، ’’اس سے ہمیں دنیا بھر میں سبقت مل گئی ہے۔‘‘
اس چارجر کو VOOC کا نام دیا گیا جو اس کمپنی کے تیار کردہ نئے فونز R7 اور R7 پلس میں دستیاب ہو گا تاہم اسے بعد میں اس کمپنی کے تمام سیٹوں میں فراہم کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2whhSjk
https://ift.tt/2Kx7S8B
0 Comments