پشاور کے چڑیا گھرمیں کامن لیپرڈ کی نسل کی مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
پشاور کے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود مہمان کامن لیپرڈ کی نسل سے ہیں۔ چڑیا گھر پشاور کے ڈائریکٹر محمد علی کے مطابق پشاور چڑیا گھرمیں نئے مہمانوں کی آمد ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، عام طور پر کامن لیپرڈ عموما بیک وقت 3 بچے پیدا کرتے ہیں لیکن چڑیا گھرپشاورمیں کامن لیپرڈ کے چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق اس وقت پشاور چڑیا گھر میں ایک نر کامن لیپرڈ جبکہ چار مادہ کامن لیپرڈز موجود ہیں جن کو ملاکنڈ اور مانسہرہ کے وائلڈ لائف پارک سے پشاور چڑیا گھر کی زینت بنایا گیا ہے۔ لیپرڈ کو اکتوبر میں ملاکنڈ سفاری پارک سے پشاور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا جبکہ تین مادہ بھی چیتے کے ہمراہ پشاور آئیں تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HJV79b
https://ift.tt/2Kp4QTV
0 Comments