میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام پر شوبز شخصیات کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے اور اب صنم سعید نے بھی اس معاملے پر اپنا شدید رد عمل دیا ہے۔
#timesup #speakup #metoo pic.twitter.com/CsmMoyeYcl
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) April 27, 2018
صنم سعید نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا کہ ’ انہوں نے خاموشی توڑ دی جو ان کے لیے اچھا ہے، یہ ہر اس شخص کے لیے اچھا ہے جو آواز اٹھاتا ہے لیکن وہ لوگ جو تنقید کررہے ہیں وہ یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ ہراساں کوئی بھی کرسکتا ہے، ضروری نہیں وہ کوئی دشمن یا بد کردار شخص ہو، وہ آپ کا دوست، چاہنے والا یا فیملی کا کوئی فرد بھی ہوسکتا ہے۔
صنم سعید نے کہاکہ اب بہت ہوگیا، اب سب بدلنے کی ضرورت ہے اور ہراساں کرنے والوں کو سامنے لانا ہوگا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو افراد کسی کی سچائی پر سوال کررہے ہیں وہ یہ جان لیں کہ جنسی ہراساں کا صرف یہی مطلب نہیں کہ کوئی جسمانی نقصان پہنچا ہو بلکہ جو شخص غیر اخلاقی بات کرے یا کوئی منفی جملہ کسے وہ بھی ہراساں کرنے میں آتا ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے سے ایسے لوگوں کو شے ملتی ہے اور پھر وہ کوئی دوسرا شکار تلاش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ان حالات میں کبھی خاموش رہیں اور نہ ڈریں، جو کوئی بھی ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔
ادکارہ نے مزید لکھا کہ نا انصافی اور زیادتی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں، کمزور نہ بنیں اب یہ طریقہ مزید نہیں چل سکتا۔
from تفریح https://ift.tt/2jhJprA
https://ift.tt/2r6qOSX
0 Comments