بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وفاقی بجٹ 2019-2018; وفاقی حکومت کا شاندار اقدام قرآن پاک کی طباعت میں استعمال ہونے والے کاغذ پر سیلز اور کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی


مفتاح اسماعیل

اسلام آباد( اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) :وفاقی بجٹ 2019-2018; وفاقی حکومت کا شاندار اقدام اٹھا لیا۔ قرآن 
پاک کی طباعت میں استعمال ہونے والے کاغذ پر سیلز اور کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔۔بجٹ تقریر مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کی۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ شرح نمو میں 5.79 فیصد رہی ہے ۔
یہ شرح نمو پچھلے 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور آج ملک دنیا 24 ویں بڑی معیشت ہے۔اس دوران حکومت نے شاندار اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی طباعت میں استعمال ہونے والے کاغذ پر سیلز اور کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔ملک بھر میں عوام کی جانب سے اس شاندار اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments