مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر پنجاب میں عام انتخابات کے معانلے پر مشاورت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
نواز شریف نے کہا کہ عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں، پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی رہنما عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ ضروری ہوگیا ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں، ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے۔
نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں، مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم میں تمام رہنما بھرپور شرکت اور تعاون کریں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/TwI0mHf
0 Comments