امریکی تفتیشی ادارے کی صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی

 امریکی صدر جو بائیڈن
امریکی تفتیشی ادارے ( ایف بی آئی) نے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ریاست ڈیلاویئرمیں واقع گھر کی 4 گھنٹے تلاشی لی تاہم کوئی خفیہ دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے دفتراور رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی تھیں اور یہ تلاشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے وکیل نے بیان میں کہا کہ تلاشی کے لیے صدر کی رضامندی لی گئی تھی۔ ایف بی آئی نے صدر کے گھر کی تلاشی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس پربھی خفیہ دستاویزات کو ہینڈل کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/CX2yW3f
امریکی تفتیشی ادارے کی صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی https://ift.tt/YUAKD5x

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے