عمرن خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 جنوری کو کرے گا۔بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں، اور آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس31 اگست کو سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
درخواست میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں۔ نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ترامیم کرنے والوں نے اپنی ذات کو بچانے کیلئے نیب قانون کا حلیہ ہی بدل دیا گیا ہے ان ترامیم کے بعد بیرون ملک سے آئے شواہد عدالت میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/FJV80hA
0 Comments