ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے: اسد عمر

اسد عمر
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ پچھلے سال کے مقابلے میں سکڑتی جا رہی ہے، ہر گزرتا دن پاکستان کو مزید تباہی میں دھنسا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں کہ سب چور بے نقاب ہو جائیں گے؟

انہوں کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے 15شعبوں میں جولائی تا نومبر ترقی کی شرح منفی رہی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے 4 شعبوں میں صفر نمو ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے عدالت نے جو 50 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تھا، حکومت ابھی تک کیوں نہیں دے رہی؟



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/FqiwpWL

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے