
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے، حکمرانوں کواپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے، چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 سیاسی جماعتوں کا بھان متی کاکنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہے اور یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ میں چار دنوں کے لئے UK آیا ہوں۔ لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا۔ یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔ جو کہتے تھے عمران خان کو سیاست نہیں آتی انکو عقل آجانی چاہیے، شہباز شریف پرعدم اعتماد بھی آسکتی ہے، اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 17, 2023
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/WeMamJ3
0 تبصرے