پی ٹی آئی والوں نے پارلیمنٹ کا مذاق بنایا ہوا ہے: خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے پارلیمنٹ کا مذاق بنایا ہوا ہے۔

ایک بیان میں خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر جھوٹے کیسز بنائے گئے جو اب ختم ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والوں نے پارلیمنٹ کامذاق بنایا۔ہوا۔ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی والوں نے اسمبلیاں توڑنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، اختیارات کا بے جا اور ناجائز استعمال کیاگیا۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کراچی میں ختم ہوچکی، الیکشن کے لئے سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا، جیسا الیکشن عمران خان چاہتے ہیں اس میں انتشار ہے کوئی بھلائی نہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/kzRwl3a

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے