9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دے گی: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلا دے گی، کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی روئے گا یا روئے گی بعد کی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو IMF کی شرائط سب کو رُلا دے گی، ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پرماتم کرائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے، 100 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، صوبے اور مرکز میں اکھٹے ہوں گے ورنہ جوڈو کراٹے ہوں گے، ڈار کو آوٹ سورس کرنا ہوگا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/bpJoXmS

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے