بلوچستان کے شمالی اضلاع میں صبح اور شام کےاوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی۔
بلوچستان کے کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/NS6H39y
0 Comments