بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت5 فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں…

دوسری جانب وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی طاقت سے قلع قمع کریں گے۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان کےعلاقے کاہان میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/KMRYmqB

Post a Comment

0 Comments