بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے متوقع اعلان سے متعلق مشاورت ہو گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کو روکنے کے لئے آئینی اور قانونی آپشنز پر مشاورت ہوگی اور  تحریک عدم اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے تاریخ کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی وہ کل میری تقریر کا انتظار کریں، اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر چوہدری پرویز الہیٰ کی تائید بھی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، چودھری پرویز الہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں، موجودہ حکومت نے گیارہ سو ارب روپے کا دوسرا این آر او لیا، پاکستان کے تمام چور اکٹھے ہوچکے ہیں، ملک کو بچانے کے لیے انتخابات کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں اور اُن کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں، پرویز الہیٰ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں مگر چوہدری صاحب وہ کریں گے جس کا ہم انہیں کہیں گے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم جو فیصلہ کریں گے ق لیگ ہمارے ساتھ یو گی، مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی خواہش ہے کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو اتحادی حکومت مسائل کا حل نہیں ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/srfZWYu

Post a Comment

0 Comments