قومی اسمبلی سے استفعوں اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ کا اہم اجلاس زمان پارک لاہور میں طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت یہ اجلاس زمان پارک لاہور میں ہوگا جس میں قومی اسمبلی سے استعفوں، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی مشاورت ہوگی۔
دوسری جانب استعفوں کی منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے جائےگا۔
اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ استعفوں کے لیے جتھے سے ملاقات نہیں ہوگی، ہر ممبر کو الگ الگ آنا ہوگا، کچھ ارکان نے ان سے استعفے قبول نہ کرنے کی استدعا کی ہے ، وہ ان کے نام نہیں بتا سکتے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/u509BDJ
0 Comments