سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید انے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم توغریب کےگھرجا کے دیکھیں، نئےسال کے پہلے 3 مہینوں میں 8.3 ارب ڈالرکی ری پیمنٹ کرنی ہے، معاشی سیاسی اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے، 9 ماہ سے PDM بھیک مانگ رہی ہے انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا نہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہر سےعزت اور امداد مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں: وزیر خزانہ
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے، سیاسی عدم استحکام میں سارےمعاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے، جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروا رہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے، کارخانے بند ہورہے ہیں، ڈالر کا حوالہ ریٹ 270 روپے ہو گیا، 2 سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکے گی الیکشن ہی واحد حل ہے۔
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے سیاسی عدم استحکام میں سارےمعاشی ارسطوناکام ہوجائیں گےجو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہےوہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گےکارخانےبندہورہےہیں ڈالرکاحوالہ ریٹ270روپےہوگیا2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکےگی الیکشن ہی واحدحل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 29, 2022
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/QdCXxsm
0 Comments