کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے ہاتھوں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کے نواحی علاقے وان کی ایک رہائشی عمارت میں فائر نگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 20 منٹ پر انہیں ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو ان کا سامنا ایک مسلح شخص سے ہوا۔
کینیڈین پولیس کے مطابق فائیرنگ کے تبادلے میں حملہ آور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
یارک پولیس کے سربراہ جیمز مک سوین نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے ایک حملہ آور تھا جب کہ 5 کو اسی حملہ آور نے ہلاک کیا۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
پولیس کانسٹیبل لورا نکول نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ لاشیں الگ الگ گھروں سے ملی ہیں ، اس لئے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان لوگوں کو چن چن کر کیوں قتل کیا گیا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/YQavM7Z
کینیڈا: فائرنگ سے 5 افراد ہلاک https://ift.tt/zXtTvqA
0 Comments