بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شمالی کوریا کا 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے تین میزائل فائر کئے گئے۔

فوجی ترجمان کے مطابق شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد انہوں نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی مزید سخت کردی ہیں جبکہ امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے ، میزائل گرنے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

جاپانی وزارت دفاع کے مطابق داغے گئے میزائلوں نے تقریباً 100 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

جنوبی کوریا اورجاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

ٓخیال رہے کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود رواں سال 90سے زائد کروز اور بیلسٹک میزائل تجربات کیے ہیں ، ان میزائل تجربات میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے جو امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/PXYn4Jb
شمالی کوریا کا 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ https://ift.tt/UIoGJfE

Post a Comment

0 Comments