بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے شہر کی مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے لاہور کی مارکیٹس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونے سے اسموگ میں اب بہتری آئی ہے۔

دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور جمعہ کے روز اسکول بند رکھیں جائیں، جو بھی اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے پر ایک گھنٹے کا ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں دنوں میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں جب کہ اتوار کے روز بھی مارکیٹیں 10 بجے بند نہ کی جائیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/VeAdXSc

Post a Comment

0 Comments